اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنرل محمد پاکپور نے جمعرات کے روز تہران میں حمزہ سید الشہداء اور نجف اشرف آپریشن کے کمانڈروں کی کانفرنس میں ایران کے مغرب اور شمال مغرب میں آپریشن دستوں کی بھرپور آمادگی اور تیاری پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی جگہ پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر کے انھیں ختم کر دے۔
سپاہ پاسداران کی بری فوج کے کمانڈر نے مزید کہا کہ سعودی عرب انقلاب مخالف اور شرپسند عناصر کو منظم کر کے ایران کے امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اس کی یہ کوشش اوراس کے تمام منصوبے ناکام ہو گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169